عراق میں مملکت پاکستان کے سفیر جناب احمد امجد علی نے کہا کہ ہر سال 300 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔
جناب احمد امجد علی نے عراق میں ریاست پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنے فرائض کے اختتام پر کربلا مقدسہ کا دورہ کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) پر حاضری دی۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ "پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد جو 300 ہزار سالانہ سے تجاوز کر چکی ہے عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ہر سال آتی ہے۔"
انہوں نے کہا، " صرف اربعین امام حسین علیہ السلام کے دو ران 180 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین زیارت کے لئے عراق آتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " ریاست پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے عراق میں یہ میرا آخری دورہ ہے لیکن میں مستقبل میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔"
پاکستانی سفیر نے زیارت اربعین سمیت بڑی مناسبات و زیارت کی کامیابی میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور زائرین کو فراہم کردہ مختلف خدمات کی تعریف کی۔



