الکفیل ہسپتال: ریڑھ کی ہڈی کے سٹیناسس میں مبتلا ایک ستر سالہ مریض کا کامیاب آپریشن

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ریڑھ کی ہڈی کے سٹیناسس میں مبتلا ایک ستر سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مریض میں ریڑھ کی نالی کی یہ تنگی دوسرے lumbar vertebra سے شروع ہو کر پہلے sacral vertebra تک تھی جیسے ختم کرنے کے لئے ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن کیا گیا۔

الکفیل ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹرحسام الانباری نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے ریڑھ کی ہڈی کے سٹیناسس میں مبتلا ایک ستر سالہ مریض کا انتہائی پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مریض میں ریڑھ کی نالی کی یہ تنگی دوسرے lumbar vertebra سے شروع ہو کر پہلے sacral vertebra تک تھی اور مذکورہ مریض ہائی بلڈ پریشر سمیت ذیابیطس اور گردے کی شدید خرابی جیسے طبی مسائل کا بھی شکار تھا جس کی وجہ سے آپریشن کو جنرل اینستھیزیا کے ساتھ کرنا ممکن نہیں تھا۔"


انہوں نے مزید کہا، "یہ ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا جیسے ریکارڈ وقت میں اور ریڑھ کی ہڈی کے اینستھیزیا کے تحت کیا گیا۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور وہ روبہ صحت تھا۔"

انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: