شعبہ فکرو ثقافت کا وفد ریاست تنزانیہ میں مذہبی، علمی وفکری اداروں اور مراکز کے دورے جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کا وفد ریاست تنزانیہ میں مذہبی، علمی وفکری اداروں اور مراکز کے دورے جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
یہ دورے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے زیر اہتمام کئے جا رہے ہیں۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "سنٹر فار افریقن سٹڈیز کا وفد تنزانیہ میں مذہبی اور علمی اداروں اور مراکز کا دورہ کرتا رہتا ہے تاکہ مشترکہ تعاون کے طریقوں اور براعظم میں فلاحی اور مذہبی پروگراموں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "مرکز کے وفد نے، جس کی نمائندگی جناب مسلم الجابری کر رہے تھے، نے العترة فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب محبوب جعفر سے دارالحکومت دارالسلام کے علاقے کسوتو میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تنزانیہ میں فاؤنڈیشن کے منصوبوں، قرآنی ، عقائدی اور فقہی کورسز اور لیکچرز کے انعقاد کے علاوہ کمیونٹی میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "

شیخ سعد ستار الشمری نے کہا،"وفد نے براعظم افریقہ میں مرکز کے مذہبی، انسانی اور ثقافتی منصوبوں اور پروگراموں اور ثقافتی، علمی اور خیراتی اداروں کے ساتھ روابط کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔"

العترة فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب محبوب جعفر نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی طرف سے افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنے اور اور افریقی کمیونٹیز کی دیکھ بھال کے لئےکی جانے والی کوششوں تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: