عشرہ محرم اور عاشوراء کے حوالے سے امن و امان اور دیگر خدماتی امور کے لیے طے شدہ لائحہ عمل مکمل طور پر کامیاب رہا (ڈپٹی سیکرٹری روضہ مبارک حضرت عباس{ع})


عاشوراء کے دن عزاداری کے جلوسوں اور عزاء طویرج کے جلوس کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک نے عشرہ محرم اور عاشوراء کے حوالے سے امن و امان اور دیگر خدماتی امور کے لیے جو طریقہ کار اور لائحہ عمل تیار کیا تھا وہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے اور کسی بھی حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی بھی حوالے سے کسی خلل اور مشکل کا سامنا ہوا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں کے مختلف علاقوں پر قبضے، سیکورٹی اداروں کی جںگ میں مصروفیت اور بہت سے دیگر سیاسی و غیر سیاسی امور کی وجہ سے یہ سال گزشتہ سالوں کی نسبت بہت مختلف ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیکورٹی اور تمام انتظامات کے حوالے سے بھرپور کامیابی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرموں کے خدام، رضاکاروں اور کربلا کی حکومت کی مشترکہ کاوشوں اور پر خلوص جد وجہد کا نتیجہ ہے اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے تمام احباب کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بات واضح رہے عاشوراء کے المناک واقعہ کا پرسہ پیش کرنے اور عزاداری کے لیے کئی ملین زائرین کربلا آئے ہیں اور اس سال عاشوراء کے حوالے سے عزاداری کے قیام اور زائرین کے لیے کھانے پینے اور دیگر انتظامات و مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے عمل میں 1500سے زیادہ حسینی انجمنوں اور مختلف تنظیموں نے حصہ لیا اور 200سے زیادہ میڈیا کے اداروں نے کربلا میں عاشوراء کے دن ہونے والی عزاداری کو براہ راست نشر کیا۔
یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی عربی، فارسی، ترکی اور اردو زبان میں نشر ہونے والی ویب سائٹ کے "نیابت کے زیارت" کے سیکشن میں 84,000 سے زیادہ افراد نے عاشورہ کی زیارت کے لیے اپنے نام درج کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: