گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی طالبات کا پہلا گروپ ابو الفضل العباس(ع) کمپلیکس پہنچ گیا ہے

حال ہی میں عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات (چھٹے بنات الكفيل بیج) کا پہلا گروپ گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے ابو الفضل العباس(ع) کمپلیکس پہنچ گیا ہے کہ جہاں ان کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کمپلیکس نے طالبات کے لیے تین بڑے ہالز (کہ جن میں تقریباً 1080 افراد کی گنجائش ہے) اور 50 اپارٹمنٹ مختص کیے ہیں جن میں سے ہر ایک میں آٹھ سے زیادہ افراد رہ سکتے ہیں۔ کمپلکس میں طالبات کو رہائش، کھانے اور دیگر سروسز فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

عراقی یونیورسٹیوں سے ابھی فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی گریجویشن تقریب کے کچھ حصے کمپلکس میں منعقد ہوں گے جس کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: