روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی گریجویشن تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام روضہ مبارک کے باب قبلہ کے سامنے والے بیرونی صحن کو (چھٹے بنات الكفيل بیج) کی گریجویشن تقریب کے ایک حصے کے لیے تیار کر رہے ہیں کہ جہاں طالبات اپنی تعلیم اور ڈگری سے عراق اور انسانیت کی خدمت کا حلف اٹھائیں گی۔
سیکورٹی اور سروس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار تعلقات عامہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید محمد علی ازہر کی نگرانی میں اس صحن کو اس تقریب کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام ڈیپارٹمنٹ اور تمام خدام اس گریجویشن تقریب کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہیں، دینی سیاحت کے ڈیپارٹمنٹ نے طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے 43 گاڑیاں مختص کی ہیں کہ جو چھ گورنریٹس سے طالبات کو کربلا لانا شروع کر چکی ہیں۔