حلف برداری کی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور متعدد شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
(حضرت فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گے) کے نعرے کے تحت منعقدہ کردہ اس چھٹی سالانہ مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء عراق کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
اس کے بعد حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کے سامنے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹرعباس رشيد الدده الموسوي نے طالبات سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔
حلف اٹھنے والی طالبات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گریجویشن و حلف برداری کی تقریب کے انعقاد پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اور اسے اپنی زندگی میں تبدیلی کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔