سید صافی نے خاندان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہوئے اسے معاشرے کا پہلا بیج قرار دیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے فیملی و گھر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے معاشرے میں نیک اقدار کی اشاعت کا پہلا بیج قرار دیا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار عراقی یونیورسٹیوں کی طالبات کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بنات الکفیل کے چھٹے بیج کی اس گریجویشن تقریب کا انعقاد روضہ مبارک کے الکفیل گرلز سکولز ڈویژن نے اس نعرے کے تحت کیا ہے: حضرت فاطمہ(ع) کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں گے۔

علامہ سید صافی نے کہا کہ آپ سب فیملی کا ایک پروجیکٹ ہیں، اور فیملی معاشرے کا پہلا بیج ہے، اور کچھ لوگ اس تصور کو مسخ کرنے اور ایسے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ فطری اخلاقی اقدار سے بہت دور ہیں۔ ایک خاندان ایک شوہر، ایک بیوی، اور بچے ہیں، اور صرف دو مردوں یا صرف دو عورتوں سے خاندان کا قیام ہم نے جنگل کے قانون میں بھی نہیں سنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: