چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد

چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اس کانفرنس کی علمی و انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

یہ کانفرنس (عجائب گھر ایک ثقافتی شناخت ہیں) کے نعرے تحت(23– 24/ 11/ 2023) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔

اس کانفرنس کی پریپریٹری کمیٹی کے چیئرمین اور الکفیل میوزیم کے سربراہ سید صادق الازم نے کہا، " ہم چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کے انعقاد کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں جس کے لئے بہت پہلے ہی انتظامی، علمی، تکنیکی اور لاجسٹک کمیٹیاں تشیکیل دی جا چکی ہیں اور تمام کمیٹیاں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیاریاں مکمل کر چکی ہیں۔ اور وفود کے استقبال، مہمانوں کی نقل و حرکت کا انتظام کرنے اور انہیں تمام خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کانفرنس منیں زیادہ سے زیادہ ماہرین و محققین کو شامل کرنے کے لئے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ عراق میں عجائب گھروں اور نوادرات کے محکموں اور کالجوں کو دعوت نامے بھی بھیجے گئے ہیں۔"


اس کانفرنس کی علمی کمیٹی کے سربراہ، ڈاکٹر ابراہیم سرحان الشمری نے کہا، "اجلاس اس بات کا خلاصہ پیش کرتا ہے کہ ہم اس کانفرنس کی تیاری کے لیے گذشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں بہت سے ملکی و غیر ملکی ماہرین و محققین شرکت کریں گے اور کانفرنس میں چار ریسرچ سیشنز کے دوران منتخب کئے گئے (20) تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا، "افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک کے الکفیل میوزیم کے سربراہ اور علمی کمیٹی کی تقاریر شامل ہیں، جس کے بعد صبح کے ریسرچ سیشن اور پھر دوپہر کے وقفے کے بعد شام کے ریسرچ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔"

انہوں نے کہا کہ "کانفرنس کے دوسرے دن صبح اور شام کے دو سیشنزمنعقد کیے جائیں گے جن میں آٹھ مقالات پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں چار مقالوں پر بحث کی جائے گی۔ جس کے بعد اس کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات کا اعلان کیا جائے گا اور شرکاء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: