مرکزی پروگرام کے تحت ایک ثقافتی اورعقائدی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے مرکزی پروگرام کے تحت ایک ثقافتی اور عقائدی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ لیکچر سيد جواد الطويل نے دیا۔

سيد جواد الطويل نے کہا، "ثقافتی اور عقائدی لیکچرز کا مقصد شعور و اگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ہم جانتے ہوں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور ہمارے رویے ہمارے اخلاق اور مذہب کی عکاسی کر سکیں۔ یہ لیکچرز ہمیں اس قابل بھی بناتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو درپیش عصری و ثقافتی چیلنجز کے بارے میں جان سکیں اور انہیں اس قابل بنا سکیں کہ وہ ان ثقافتی حملوں کا مقابلہ کر سکیں۔"


انہوں نے مزید کہا، "لیکچر کے اختتام پر ایک ڈائیلاگ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے گئے۔"

یہ لیکچر ان لیکچرز، کورسز اور سیمینارز کی ایک سیریز کا حصہ ہے، جو مرکزی پروگرام کی سرگرمیوں کے طور پرروضہ مبارک کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سےمنعقد کئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: