روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اعلی دینی قیادت کے مسئلہ فلسطین کے بارے میں دیئے گئے بیان کی تشریح پر مشتمل ندوات کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے مسئلہ فلسطین کے بارے میں دیئے گئے بیان کی تشریح اور توضیح پر مشتمل ندوات کا سلسلہ جاری ہے،

کہ جس کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پائیدار ترقی سیکشن کر رہا ہے۔

اس ندویٰ میں محقق حسن علی جوادی نے شیخ کاشف الغطاء (1932ء) سے لے آیت العظمی سید علی حسینی سیستانی (2023ء) تک ہر دینی قیادت کے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف کا تاریخی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) آنے والے ہفتوں کے دوران مسئلہ فلسطین اور دینی قیادت کے اس حوالے بیان و موقف کے بارے میں ندوات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: