روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن نے بتایا ہے کہ عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب کے انتظامات میں روضہ مبارک کے 500 سے زیادہ خدام شریک ہیں۔
یہ گریجویشن تقریب (دفعة على هدي القمر الثالثة) مذکورہ بالا سیکشن کے الکفیل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہے کہ جو ہر سال عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد کی جاتی ہے۔
مذکورہ بالا سیکشن میں یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے انچارج ماہر خالد نے کہا ہے کہ عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی تیسری سالانہ گریجویشن تقریب کے انتظامات کے لیے (25) سے زیادہ سیکشنوں کے (500) سے زیادہ اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔