روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کی طرف سے (دسویں صدی ہجری میں کربلا میں علمی تحریک) کے موضوع پر منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے پروگراموں کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ اس ماہ کی 17 اور 18 تاریخ کو منعقد ہو گی۔
کانفرنس کے پہلے دن افتتاحی تقریب میں بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا بیان، کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے خطاب، ایک دستاویزی فلم، صبح اور شام کے اوقات میں دو تحقیقی مقالات پر مشتمل دو نشستیں اور "کربلا ہیریٹیج میگزین اور علمی تحقیق" کے موضوع پر ایک علمی ورکشاپ شامل ہے۔
دوسرے دن صبح اور شام کے اوقات میں تحقیقی مقالات کے دو سیشن ہوں گے، جس میں 18 تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے، اس کانفرنس میں عراق، ایران، شام، سعودی عرب، کویت، مصر اور لبنان سے 75 تحقیقی مقالات بھیجے گئے کہ جن میں سے 60 مقالات مطلوبہ شرائط پر پورے قرار دیئے گئے۔
اختتامی تقریب میں اعزازي اسناد تقسیم کی جائيں گي، جبکہ کانفرنس کی تمام سرگرمیاں زوم اور سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کی جائيں گی۔