حال ہی میں عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء (دفعة على هدي القمر الثالثة) کا ایک گروپ گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے ابو الفضل العباس(ع) کمپلیکس پہنچ گیا ہے کہ جہاں ان کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ گریجویشن تقریب (دفعة على هدي القمر الثالثة) تعلقات عامہ سیکشن کے الکفیل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہے کہ جو ہر سال عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد کی جاتی ہے۔
مذکورہ بالا سیکشن میں یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے اہلکار سید کرار نے بتایا ہے کہ شمالی اور جنوبی گورنریٹس کی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کا ایک گروپ ابو الفضل العباس(ع) کمپلکس پہنچ چکا ہے یہاں طلباء کے لیے کمپلکس کے تمام ہالز اور اپارٹمنٹس مختص کیے ہیں کمپلکس میں طلباء کو رہائش، کھانے اور دیگر سروسز فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔