امام حسین علیہ السلام کے یومِ شہادت کے ساتویں دن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا ماتمی جلوس۔۔۔۔۔


عراق، برصغیر اور بہت سے دوسرے ممالک میں کسی کے انتقال کے ساتویں دن مرحوم کی یاد میں مختلف رسوم ادا کی جاتی ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے بڑھ کر نہ تو کسی کی المناک شہادت ہے اور نہ امام حسین علیہ السلام کے مصائب سے بڑھ کر کسی کے مصائب ہیں۔
عراق کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے ساتویں دن امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کے مصائب کی یاد میں ہر جگہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا اور ماتمی جلوس نکالے گئے بہت سی ماتمی انجمنوں کے جلوس عزاء حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں بھی آئے اور وہاں ماتم اور عزاداری کے ذریعے خاندانِ رسالت کو کربلا کے المناک مصائب کا پُرسہ پیش کیا۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ساتویں دن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے بھی 17 محرم 6143ھ بمطابق 13 نومبر 2014ء کو بعد از ظہر ایک ماتمی جلوس نکالا اس جلوس میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ کے خدام اور مؤمنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ ماتمی جلوس حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک سے برآمد ہوا اور نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں عزاداری کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ کربلا کے دونوں حرموں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے امام حسین علیہ السلام کے یومِ شہادت کے ساتویں دن کا ماتمی جلوس پہلی مرتبہ 1427ھ میں نکالا گیا اور اس کے بعد ہر سال یہ ماتمی جلوس سترہ محرم کو مکمل عقیدت و احترام اور حزن و ملال کے ماحول میں برآمد ہوتا ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: