روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے عراقی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طباء کے اعزاز میں تیسری مرکزی تقریب کا انعقاد نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے تحت اس نعرے کے ساتھ کیا گیا ہے: ( من أرض كربلاء يُثمر العطاء.. دفعة من هدي القمر الثالثۃ).
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدائے عراق کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹرعباس ددّہ موسوی نے روضہ مبارک کے سامنے طلباء سے وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ وطن اور انسانیت کی خدمت کا حلف لیا۔
[/color][/size]
[size= 20px][color=#000000;]حضرت عباس(ع) کے جوار میں اس تقریب اور اس میں تمام مذاہب، مکاتب فکر اور اقوام سے تعلق رکھنے والے طلباء کی شرکت کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار ثمرات اور عراق کے عوام کی قومی یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔
اس اکیڈمک، ثقافتی اور علمی تقریب کے انتظامات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے (25) سیکشنوں کے (500) سے زیادہ اہلکار مامور ہیں۔[/color][/size]