روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مرکزی گریجویشن تقریب کے دوسرے سیشن کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے ارکان اور سیکشنز کے سربراہان اور بڑی تعداد میں علمی اور مذہبی اداروں کی نمائندے شریک ہیں۔
اس سے پہلے اس تقریب کا پہلا سیسشن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن عباس ددہ موسوی نے طلباء سے وطن اور قوم کی خدمت کا حلف لیا اور اس کے بعد طلباء نے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں مراسم زیارت ادا کیے۔
عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے تھیلڈ بیج (دفعة على هدى القمر الثالثة) کے اعزاز میں یہ تقریب اس نعرے کے تحت منعقد کی گئی: (کربلا کی سرزمین سے ہی فیض کے ثمرات پھیلتے ہیں)۔
عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کی تیسری سالانہ گریجویشن تقریب تعقات عامہ سیکشن کے الکفیل یوتھ پرگرام کا حصہ ہے اور اس میں عراق کی 44 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 2500 سے زائد طلباء شریک ہیں۔
حضرت عباس(ع) کے جوار میں اس تقریب اور اس میں تمام مذاہب، مکاتب فکر اور اقوام سے تعلق رکھنے والے طلباء کی شرکت کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار ثمرات اور عراق کے عوام کی قومی یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔
اس اکیڈمک، ثقافتی اور علمی تقریب کے انتظامات کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے (25) سیکشنوں کے (500) سے زیادہ اہلکار مامور ہیں۔