روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت نے رسالہ نبينا (صلى الله عليه وآله) کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور اہم علمی و فکری امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک دار الرسول الأعظم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل نذیر نے کہا، "ہم نے رسالہ نبينا (صلى الله عليه وآله) کے ادارتی عملے کے ساتھ ایک تفصلی ملاقات کی اور اہم علمی و فکری امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں خصوصی طور پر اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح محققین اور ماہرین کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر تحقیق و تصنیف کی جانب راغب کیا جائے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "میٹنگ میں کچھ ایسے موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو میگزین میں علمی و فکری اضافے کا باعث ہیں، اور میگزین کو متعارف کرانے کے لیے عراقی یونیورسٹیوں میں ورکشاپس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔"
رسالہ نبينا (صلى الله عليه وآله) شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک دار الرسول الأعظم کی طرف سے عربی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے۔