شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے العمید یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز کی طالبات کے لیے علمی و فکری ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے العمید یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز کی انگریزی زبان اور کنڈرگارٹن کے شعبہ جات کی طالبات کے لیے علمی و فکری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کے لیکچرر ڈاکٹر عماد الظالمي نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے ایجوکیشن گائیڈنس ڈویژن نے العمید یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز کے انگریزی زبان اور کنڈرگارٹن کے شعبوں کی درخواست پر ایک علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا، " اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد علمی تحریفات پر توجہ مرکوز کرنا، ان کی وضاحت کرنا اور ان کے اثرات پر بات کرنا ، ان سے متاثر طالب علموں کی شناخت کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ ان خیالات، جو کہ غیر حقیقت پسندانہ، زیادہ تر منفی، اور براہ راست یا بالواسطہ طور پر افراد کے رویے کو متاثر کرتے ہیں، سے چھٹکارا پا سکیں۔ "

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ایسی تحریفات اکثر افراد کو غلط فیصلے کرنے، ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو متاثر کرنے اور نفسیاتی وجسمانی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔"

انہوں نے کہا، " یہ ورکشاپ اس بگاڑ یا منفی خیالات سے بچنے اور لوگوں کی زندگیوں پر ان کے منفی اثرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: