روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت زينب(عليها السلام) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ پر مسرت تقریب امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد کی گئی۔

جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاءالدین، بورد آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشید الموسوی، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، اہم سرکاری شخصیات، کربلائی مواکب کے نمائندوں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی کمیٹی برائے تقریبات کے رکن سیدعقیل الیاسری نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ہر سال سالانہ تقریب کا اہتمام کرتا ہے۔"


انہوں نے مزید کہا، "اس جشن میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں محفل مشاعرہ اور اس یوم سعید کی مناسبت سے قصیدہ خوانی شامل ہیں۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "تقریب کا اختتام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے مقابلے کے فاتحین کو تحائف پیش کرنے سے ہوا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کی تعداد (3,062) تھی، جبکہ درست جوابات دینے والے شرکاء کی تعداد (1,073) تھی، جن میں سے دس فاتحین کا انتخاب قرعہ اندازی کے بعد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: