فیملی کلچر سنٹر کی طرف سے منعقدہ معلمات کے تربیتی پروگرام کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے فیملی کلچر سنٹر کی طرف سے منعقدہ معلمات کے تربیتی پروگرام کا اختتام پذیر ہو گیا ہے کہ جس میں نفسیاتی اور خاندانی امور سے کونسلنگ کے لیے معلمات اور خواتین کونسلرز کو تربیت دی گئی۔

سنٹر کی ڈائریکٹر مسز سارہ حفار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پروگرام میں ماہر نفسیات ڈاکٹر شائمہ ناصر نے تنازعات کے حل اور تناؤ اور کام کے دباؤ کے بارے میں لیکچرز دیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں زیر تربیت کونسلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا تاکہ وہ اہل بیت(ع) کی تعلیمات پر مبنی مشاورت پیش کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: