شعبہ خطابت برائے خواتین کا حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے پُرمسرت تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا کہ جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا شعبہ کی انچارج محترمہ تغرید تمیمی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے شعبہ نے متولی شرعی کے دفتر کے زیر سرپرستی حضرت زینب(ع) کے معطر جشن میلاد کے احیاء کے لیے ایک پرمسرت محفل کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد (زينب رمز الأخوّة والوفاء) کے نام سے ایک پروگرام پیش کیا گیا۔ اس کے بعد کوئز سیشن کا آغاز ہوا جس میں درست جوابات دینے والوں کو تحائف اور انعامات دیئے گئے۔

تقریب کا اختتام حضرت زینب(ع) کے بارے میں اشعار اور قصائد پہ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: