روسی محقق ڈاکٹر میلو سردوئی دمتری یوریوچ نے میوزیم میں مشرقی ہتھیاروں (تلواروں) کے محفوظ طریقے سے رکھنے اور ان سے متعلق معلومات پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جاری چوتھی بین الاقوامی الکفیل میوزیم کانفرنس کی تقریبات کے ضمن میں روسی محقق ڈاکٹر میلو سردوئی دمتری یوریوچ نے میوزیم میں مشرقی ہتھیاروں (تلواروں) کو محفوظ طریقے سے رکھنے اور ان سے متعلق معلومات کو دستاویزی شکل دینے پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
انھوں نے عجائب گھروں میں اسلحہ سے متعلق درست معلومات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کو انتہائی اہم قرار دیا اور اس مواد اور زمانے کے بارے میں درست معلومات کو اسلحہ کو درست طریقے سے سٹور کرنے اور نمائش کے لیے پیش کرنے میں بھی بنیادی عنصر قرار دیا۔
واضح رہے آج بروز جمعرات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی چوتھی الکفیل انٹرنیشنل میوزیم کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز اس نعرہ کے تحت کیا: "عجائب گھر ہی ثقافتی شناخت ہیں"
اس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام روضہ مبارک میں قائم الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کی طرف سے کیا گیا ہے کہ جس کی سرگرمیاں (23 تا 24 نومبر2023ء جاری رہیں گی۔