اس وقت ہم سب کے سامنے جسمانی اور روحانی طور پر امام حسین (ع) کا قضیہ حاضر ہے (جناب شیخ عادل وکیل)

شیخ عادل وکیل
بروز پیر 23 محرم الحرام 1436ھ (17 نومبر 2014ء) کو ایران کے شہر اصفہان میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے راہ بہشت کے نام سے ہفتہ ثقافت کی تقریبات کا آغاز اس شعار کے تحت شروع ہوا کہ "چہلم کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت انسانی کمال کے راستہ میں موجود آنے والی نسلوں کی درسگاہ ہے"۔
حسینیہ قائمیہ اصفہان میں ہونے والی ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں دینی ،علمی ،سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عادل وکیل نے خطاب کیا اور حاضرین کو عاشوراء اور امام حسین (ع) کے مصائب کا پرسہ پیش کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہم سب کے سامنے جسمانی اور روحانی طور پر امام حسین (ع) کا قضیہ حاضر ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ محرم اور صفر حضرت محمد (ص) اور ان کی اہل بیت(ع) کے غم و حزن کے ایام ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: