روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حضرت فاطمہ(ع) کے بارے میں مختصر کہانیوں کے مقابلے "ام البرکات" کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے حالات زندگی اور ان سے متعلق واقعات پر مشتمل مختصر کہانیوں کے مقابلے "ام البرکات" کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی فیسٹیولز اور کمپیٹیشنز کمیٹی نے اس نعرے کے تحت کیا تھا: (على معرفتها دارت القرون الأولى)۔
اس مقابلے کے فاتحین بالترتیب درج ذیل ہیں:
1- زینب ناصر الاسدی - کربلا / عراق۔
2- ہیثم فخر حسین العوادی - کربلا / عراق۔
3- عقیل عبداللہ الحسین - دیوانیہ/ عراق۔

یہ مقابلہ حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شخصیت کے گہرے اثرات اور ان کے لافانی مواقف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اور اسی طرح اس مقابلے کا مقصد روضہ مبارک کی طرف سے ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے کہ جو انسانی فکر و ادب اور محمدی و علوی فیض کے درمیان ربط فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: