روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن کا انتظامی ترقیاتی اکیڈمی کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن کاظم عبد الحسین عبادہ نے انتظامی ترقیاتی اکیڈمی کا دورہ کیا۔

اکیڈمی پہنچنے پر پائیدار ترقی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر اور ان کے معاونین نے ان کا استقبال کیا اور اکیڈمی کے تربیتی کورسز اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔

مجلس ادارہ کے رکن کاظم عبد الحسین عبادہ نے کہا کہ اس اہم تربیتی مرکز کے دورہ کا مقصد اکیڈمی میں تعلیمی اور تربیتی عمل کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے کہ جس سے ہماری اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انہی کی ہدایت پر تربیتی مقاصد کے لیے دو سال پہلے اس تعلیمی ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ اپنی اداری و انتظامی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر ادا کرنے والے سٹاف اور گائیڈز کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: