قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے شیخ طوسی کالج نجف اشرف میں قرآنی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے قرآنک پروگرام فار یونیورسٹیز کے تحت شیخ طوسی کالج نجف اشرف میں ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا اہتمام قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے کیا گیا ہے اور اس کا چوتھا سیزن تعلیمی سال (2023-2024 عیسوی) کے لیے جاری ہے۔

سمپوزیم کا آغاز قاری حسن جبوری نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، جس کے بعد سید جعفر مروج نے خاتون جنت سیدہ زہراء(ع) کی سیرت طیبہ اور ان کے نزدیک خاندان کے لیے قرآنی اسلامی نقطہ نظر اور ان کی طرف سے اپنے گھر، اپنے شوہر امام علی(ع) اور اپنے بچوں کے حوالے سے فرائض کی ادائیگی کے بارے میں گفتگو کی۔

انھوں نے اپنے خطاب میں فکری منظر نامے اور یونیورسٹی کے حلقوں میں اٹھائے گئے بہت سے سوالات کا بھی ذکر کیا اور ان پر اسلامی نقطہ نظر پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: