روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صحیح تلاوت و احکام تجوید کورس کے 50 طلباء کے لیے ایک تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کورس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے انچارج جناب احمد الزاملی نے کہا کہ "اس امتحان میں 50 طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ان طلباء نے دو ماہ پر مشتمل کورس کے دوران احکام تلاوت و تجوید سے متعلق تعلیمی و تربیتی سیشنز میں شرکت کی تھی۔ یہ کورس قاری پروفیسر عادل الیاسری کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا، جس میں ہر ہفتے تین تعلیمی و تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا،" رواں سال کے دوران، یونٹ نے نجف اشرف میں تلاوت کا فن سکھانے کے لیے (21) قرآنی کورسز کا انعقاد کیا، جس میں (500) سے زیادہ مرد اور خواتین نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ قرآن علمی کمپلیکس پورے سال قرآنی پروجیکٹس اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی بنیاد کو وسعت دینا ہے اور قرآن علمی کمپلیکس کےان قرآنی کورسزسےاب تک سینکڑوں قرآنی پروفیسرز اور طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔