روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق دوسری روایت، کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مجلس عزاء یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کے علمی معاون ڈاکٹر نوال عائد الميالي، فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام، انتظامی عملے اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزاء کا آغاز قاری شیخ وسام السبتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے بعد سید جعفر المروج نے مجلس سے خطاب کیا۔
انھوں نےمجلس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کے مقام و منزلت کو بیان کیا اور رسول اکرم (ص) کی رحلت کے بعد آپ (ع) پر ڈھائے جانے والے مظالم و مصائب کو بھی بیان کیا۔
انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) نے اسلام کی بقاء اور نبوت و امامت کے تحفظ کے لئےعظیم کردار ادا کیا اور لازوال قربانیاں پیش کیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی علمائے کرام ، خطباء اور مفکرین کی میزبانی کر کے اہل بیت (ص) سے وابستہ ایام کو اس مقصد کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق مناتی ہے۔