مذہبی رہنمائی ڈویژن برائےخواتین کی جانب سےصديقة الطاهرة حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سےحضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق دوسری روایت کی یاد میں خواتین زائرین کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین اور شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے منعقد کی جانے والی یہ مجالس تین دن تک جاری رہیں گی۔

مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامي نے کہا، "روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمینٹ میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیدۃ النساء العالمین کی حیات طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی اورآپ (سلام اللہ علیہا) کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آج ہمیں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: