اس بات کا اظہار انھوں نے تعمیرات، ہاؤسنگ اور عوامی بلدیات کی وزارت کے اداری نمائندے متین جادرجی کے ساتھ ملاقات اور وزارت کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سننے کے دوران کیا۔
علامہ سید صافی نے کہا کہ ملازم کو اپنی ملازمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو مستعدی سے ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کسی بھی منصوبے کے قیام میں عراقی قوانین کے احترام پر بھی زور دیا۔
سید صافی نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی شعبے پر توجہ دینے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنے، زرعی زمینوں سے استفادہ کرنے اور ملک کی تعمیر اور ترقی کے پہیے کو چلانے کے لیے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پرائیوٹ سیکٹر کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
متین جادرجی نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آج ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی سے ملاقات اور روضہ مبارک کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا سید صافی نے عراقی شہریوں کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے جاری تمام منصوبوں کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام صنعتی اور زرعی منصوبوں کے انتظام اور قیام کا مقصد ملک کی خدمت ہے۔