روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نجف اشرف میں مصری طرزِ تلاوت (الصوت والنغم) کے بارے میں کورس کا انعقاد کیا گيا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ میں تلاوت یونٹ کے انچارج احمد زاملی نے کہا کہ یہ کورس نجف اشرف میں قاریان قرآن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، انھیں مقامی اور قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کا حصہ ہے۔
زاملی نے مزید بتایا کہ چار ماہ پرمشتمل یہ کورس پروفیسر قاری علاء صدیقی (30) طلباء کو کروا رہے ہیں کہ جس میں ہفتہ وار دو دن کلاسز ہوتی ہیں۔
واضح رہے رواں سال کے دوران مذکورہ بالا یونٹ نے نجف گورنریٹمیں (23) قرآنی کورسز کا انعقاد کیا جن سے (560) سے زائد طلباء نے قرآنی علوم سے استفادہ کیا۔