الکفیل ٹیکنیکل گیراج میں جدید ترین بین الاقوامی سہولیات اور آلات دستیاب ہیں۔

الکفیل ٹیکنیکل گیراج کا شمارعراق کے اہم انڈسٹریل آئیکونز میں ہوتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بڑے اور اہم ترین پروجیکٹس میں سے
ہے۔ الکفیل ٹیکنیکل گیراج میں جدید ترین بین الاقوامی سہولیات اور آلات دستیاب ہیں۔ یہاں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی دھلائی اور دیکھ بھال کے لئے کئی سروس اسٹیشنز، بہت سی ہائیڈرولک کرینیں، ریفیولنگ پمپس اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر علی سالم کاظم نے کہا کہ "الکفیل ٹیکنیکل گیراج پروجیکٹ چار بلاکس (C-D-F-G) پر مشتمل ہے، جو بہترین بین الاقوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سیکٹر (C) چھوٹی کاروں کی دیکھ بھال کے لیے خاص ہے، اس میں بہت سی ہائیڈرولک کرینیں ہیں اور یہاں گاڑیوں کی دیکھ بھال، پلمبنگ اور رنگنے سے لے کر تمام مکینیکل اور الیکٹریکل مسائل کو دور کرنے کے لئے جدید آلات اور مشینیں ہیں۔ یہ سیکٹر (C) تین ہالز پر مشتمل ہے۔"

"پہلے ہال میں وہ تمام خدمات شامل ہیں جن کی نمائندگی ایئر کمپریسرز اور آئل چینج پمپس کے ذریعے کی جاتی ہے، جبکہ دوسرے ہال میں چھوٹی کاروں کے لیے سپیئر پارٹس ہیں، اور تیسراہال انجن اور ٹرانسمیشن کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے ہے۔"

انجینئر کے مطابق، "سیکٹر (D) بڑی گاڑیوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف ہے، یہ بھی تین ہالز پر مشتمل ہے۔ سیکٹر (D) کے پہلے ہال میں بڑی کاروں کے لیے سپیئر پارٹس ہیں دوسرا ہال انجنوں اور ٹرانسمیشنز کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے ہے ، جب کہ تیسرے ہال میں بہت سے کمپریسر، تیل کی تبدیلی، صفائی اور کولنگ کے لئے جدید آلات ہیں ۔"

جہاں تک سیکٹر (F) کا تعلق ہے، اس میں ایک مکمل کار واش ورکشاپ شامل ہے اور یہ صفائی کے جدید ترین آلات اور بہترین بین الاقوامی سہولیات سے لیس ہے، اس کے علاوہ سیکٹر (G) ایک بیرونی واشنگ اسٹیشن کے طور پر خدمات فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: