روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وومن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی 100 طالبات کے لیے ایک تفریحی و مذہبی سفر کا اہتمام کیا۔
وومن قرآن انسٹی ٹیوٹ مناذرۃ برانچ کی ڈائریکٹر محترمہ سناء کاظم نے کہا: اس دینی و تفریحی سفر میں انسٹی ٹیوٹ کی 100 طالبات شامل تھیں، کہ جنہیں سدر ماڈل فارم کا وزٹ کروایا گیا جہاں انھوں نے دوپہر کا کھانا کھایا، اور پھر کربلا میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "اس سفر کا مقصد طالبات کو قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دینا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ بہت سے مذہبی دوروں، قرآنی کورسز، ورکشاپس اور سمپوزیمز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔