روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے طلباء کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے استاد ڈاکٹر عونی ہادی عبود نے کہا، "ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے طلباء کے لیے کامیابی کا ٹیسٹ اکیڈمی کی طرف سے مقرر کردہ معیارات اورامتحانی ہدایات کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "امتحان میں سوالات ترتیب دینے کا عمل سبجیکٹ کمیٹی کی طرف سے ہے، اور سائنسی طریقہ کار کے تقاضوں کے مطابق قطعی سائنسی بنیادوں پر مبنی ہے۔ ان ٹیسٹوں کے لیے کئی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جن میں امتحانی کمیٹی، آڈٹ کمیٹی اور کویسچن پیپر کمیٹی شامل ہیں۔ یہ تمام کمیٹیاں اس ٹیسٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کنڈکٹ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ان امتحانات کے انعقاد کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے دو ہالز تیار کئے گئے تھے اور ہر ہال میں 20 طلباء کے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔"
اکیڈمی کے ایک اور استاد سید عباس جواد نے کہا، "اکیڈمی میں مطالعہ چار مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، اور ہر مرحلے کے اختتام کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاکہ کورسز اور ورکشاپس کے شرکاء کی کارکردگی اور تربیتی نتائج کا جائزہکیا جا سکے۔ "