مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک وویمن سٹاف کے لئے ایک علمی و فکری کورس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے الصدیقہ الطاہرہ سنٹر میں روضہ مبارک سے منسلک وویمن سٹاف کے لئے ایک علمی و فکری کورس کا اہتمام کیا گیا۔

کورس کے لیکچرر سید حسن الجوادی نے کہا کہ یہ کورس گمراہ کن ثقافتی اور عقائدی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے فکری بنیاد فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد حرم مقدس سے منسلک عملے، مبلغات یا میڈیا پرسنزکو کسی غلط خیال یا رجحان سے نمٹنے یا بچانے کے لئے ان کی فکری آگاہی و شعور میں اضافہ کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ فکری مضبوطی کا فقدان بہت بڑے خطرات کا باعث بنتا ہے، جس سے معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور وہ مذہبی اور عقائد ی تعلیمات سے ہٹ جاتا ہے اور اپنی ثقافتی و فکری شناخت کھو دیتا ہے۔ "

یہ لیکچر روضہ مبارک حجرت عباس علیہالسلام کے متولی شرعی سید احمد الصاف کی خصوصی ہدایت پر دیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: