یہ سالانہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام المرایا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ میڈیا، مسجد الكوفہ کے سیکرٹریٹ اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز، کوفہ یونیورسٹی سے منسلک کالج برائے فن و ادب اور اقتصادیات ، اور مصنفین و ادباء یونین نجف الاشرف کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔۔
العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے کہا، " تراث امیر المومنین علیہ السلام کے احیاء سے متعلق تیسری علمی کانفرنس کی تیاری و انتظامی کمیٹیوں نے تازہ ترین امور پر تبادلہ خیال کرنے اور کانفرنس کے انعقاد کے لئے حتمی تیاریوں کا جائزہ لیے کے لئے اپنی آخری میٹنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا، "اجلاس میں اس کانفرنس کے ضمن میں منعقد کی جانے والی تقریبات ، ریسرچ سیشنز اور سرگرمیوں کی تفصیلات اور ان کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ محققین و ماہرین کے استقبال، ان کی میزبانی اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرایا سینٹر فار اسٹڈیز اینڈ میڈیا کے ڈائریکٹر سید حیدر الزرکانی نے کہا، "یہ کانفرنس العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے تعاون سے (امام علی علیہ السلام کی میراث میں سماجی بہبود اور غربت کا مقابلہ کرنے کے اصول) کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس کانفرنس میں شرکت کے لئے(50) سے زیادہ تحقیقی مقالات بھیجے گئے تھے جن میں سے (21) تحقیقی مقالات کو کانفرنس ککے ریسرچ سیشنز میں پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔"
تیسری علمی کانفرنس برائے احیاء تراث امیر المومنین علیہ السلام(9 تا 10 دسمبر 2023) بمطابق (24 تا 25 جمادی الاول 1445ھ) کونجف الاشرف میں مصنفین اور مصنفین کی یونین کے صدر دفتر کے الجواہری ہال میں صبح نو بجے میں منعقد ہوگی۔