الکفیل دینی مدارس برائےخواتین کی جانب سے دیوانیہ گورنریٹ میں ایک نئے دینی مدرسے کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائےخواتین نے نئے تعلیمی سال (1445 ہجری) کے آغاز پر دیوانیہ گورنریٹ میں ایک نئے دینی مدرسے کا افتتاح کیا ہے۔

خواتین کی یہ نئی درسگاہ مدرسة (آمنة بنت وهب -عليها السلام- الدينية النسوية) ، اہل بیت علیہم السلام کے علوم و تعلیمات کو پھیلانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایات پرقائم کی گئی ہے۔

یہ دینی مدرسہ اہل دیوانیہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد کھولا گیا ہے۔ عراق کے بیشتر گورنریٹس میں الکفیل دینی مدارس خواتین اور لڑکیوں کو مرتب کردہ نصاب کے مطابق فقہ - عقائد - گرامر - منطق - اخلاق - سیرت - احکام تلاوت و تجوید - علم الاصول پر لیکچرز دے رہے ہیں اور معاشرے کے اس طبقے کو دینی، ثقافتی، تاریخی اور سماجی علوم کی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مدرسے میں رجسٹریشن کے لئے شرائط درج ذیل ہیں:

1- کم از کم تعلیمی قابلیت الثالث المتوسطہ
2- اپنے سول اسٹیٹس آئی ڈی یا نیشنل کارڈ کی ایک کاپی کے ساتھ ایک حالیہ ذاتی تصویر
3- عمر کی حد 15سے 45 سال
4- مطالعہ کا دورانیہ پانچ سال، ہفتے میں چار دن لیکچرز کا انعقاد۔

طالبات کو تعلیمی سال کے دوران وظائف، مفت ٹرانسپورٹ، ایک سے پانچ سال تک کے بچوں کے لیے مفت ڈے کیئر نرسریز اور کنڈرگارٹن کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ نمایاں طالبات کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

انٹرویو سرکاری اوقات کار کے دوران اسکول کے ہیڈ کوارٹر، دیوانیہ/العروبہ II/مطاف اسٹریٹ/ٹینٹ کمپلیکس کے سامنے میں ہوگا۔

رابطہ اور استفسار کے لیے: 07758936661
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: