وفد کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، شعبہ شعائر حسینی و مواکب کے سربراہ سید عقیل الیاسری اور متعدد سینئر متعدد عہدیداران نے کیا۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا، "بلد سے آئے ہوئے معززین شہر کے اس دورے کا مقصد مشترکہ تعاون کے قیام اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے اہل بلد کی جانب سے نکالے جانے والے سالانہ جلوس عزاء کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔ "
انہوں نے کہا کہ وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو سید محمد بن امام علی الہادی علیہ السلام کا علم مبارک اور تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
وفد کے سربراہ اور امام حسین فاؤنڈیشن کے عہدیدار سید حیدر البلداوی نے کہا: "ہمارا دورہ مشترکہ تعاون کے لئے روابط کو بڑھانے اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے اہل بلد کی جانب سے نکالے جانے والے سالانہ جلوس عزاء کے بارے میں ہائر آفیشلز سے بات چیت کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
دورے کے اختتام پر وفد نے پرتپاک استقبال پر روضہ مبارک کے ہائر آفیشلز کا شکریہ اادا کیا۔