روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے بابل کے شمال میں واقع علاقے المحاويل میں نماز کے الفاظ و کلمات کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے بارے میں قرآنی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مقابلہ قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی طرف سے بابل کے سکولوں میں قرآنی پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا، جس میں (200) طلباء نے شرکت کی تھی۔
یہ مقابلہ بابل گورنریٹ کے شمال میں واقع اعلاقے المحاويل کے شيخ الكليني اسکول میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو نماز کے الفاظ کو صحیح طریقے سے پڑھنا سکھانا، انھیں اس میں مہارت حاصل کرنے، اپنے شرعی فرائض ادا کرنے اور قرآنی علوم سیکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
یہ مقابلہ قرآن انسٹی ٹیوٹ / بابل برانچ کے (30) پروفیسرز کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا۔