روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے اپنے افریقی مبلغین کے لیے چھٹےسالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ یہ اجلاس نجف اشرف کےمرکزی ہال میں منعقد ہوا اور اس کی اہم سرگرمیوں میں براعظم اقریقہ میں قرآنی تعلیمات و قرآنی ثقافت کے فروغ پرایک لیکچر بھی شامل تھا۔ جس کے بعد مرکز کے کام، منصوبوں اور اہداف کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا، "فورم کا مقصد مرکز کے مبلیغین سے رابطے میں رہنا ، افریقی براعظم میں سینٹر کی طرف سے جاری علمی، قرآنی، تبلیغی اور فکری سرگرمیوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ، مستقبل کے لیے منصوبے اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے ان کے خیالات اور تجاویز جاننا اور سائنسی، تحقیقی اور مذہبی اداروں کے ساتھ قریبی روابط و تعاون کے قیام کے لئے مشاورت کرنا تھا۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "افریقی معاشرہ اپنی آگاہی اور ثقافت کی وجہ سے ایک ممتاز حیثت رکھتا ہے، اور اس کی ایک بھرپور تاریخ ہے اور حقیقی اسلام اور محمدی تعلیمات اس کی شناخت اور ورثے کا حصہ ہیں۔"
اجلاس میں نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ابراہیم المعظم نے افریقی معاشرے میں سینٹر کی جانب سے جاری علمی و قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں ایک تعارفی تقریر کی، جس میں انہوں نے ان قرآنی منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں گفتگو کی جو کہ براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔