حضرت عباس(ع) کے علم کی زیارت کے لیے ہر روز ہزاروں مومنین کی آمد۔۔۔۔


پورا سال جب خاندان رسالت کی یاد منانے کے دوران حضرت عباس علیه السلام کا علم اہل بیت کے چاہنے والوں کے اوپر لہراتا ہے تو وہ ایک روحانی امان و سکون اور اطمنان محسوس کرتے ہیں اور اس علم کے سایے تلے وہ خطہ سکون کا مرکز بن جاتا ہے...
اور یہی وہ احساس ہے کہ جو مکمل طور پر اہل بیت(ع) سے محبت و عقیدت سے لبریز ہر اس خطہ کو گھیر لیتا ہے جہاں شہادت، وفا اور جانثاری کی سرزمین کربلا سے آیا ہوا حضرت عباس(ع) کا علم لہراتا ہے۔
چہلم حضرت امام حسین(ع) کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے راہ بہشت کے نام سے ایران کے شہر اصفہان میں جاری ہفتہ ثقافت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علم کی زیارت کے لیے ہر روز ہزاروں مومنین آ رہے ہیں تمام مومنین علم کے سامنے کھڑے ہو کر بہتی آنکھوں سے حضرت عباس(ع) اور کربلا کے سانحہ کو یاد کرتے ہیں اور باب الحوائج حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں اپنی حاجات طلب کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایران کے شہر اصفہان میں ہفتہ ثقافت منایا جا رہا ہے کہ جس کی تقریبات کا آغاز 23 محرم 1436ھ کو ہوا تھا۔ بروز پیر 23 محرم الحرام 1436ھ (17 نومبر 2014) کو ایران کے شہر اصفہان میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے راہ بہشت کے نام سے ہفتہ ثقافت کی تقریبات کا آغاز اس شعار کے تحت شروع ہوا کہ "چہلم کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت انسانی کمال کے راستہ میں موجود آنے والی نسلوں کی درسگاہ ہے" ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: