ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سنیٹر نے بصرہ گورنریٹ کے یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سنیٹر ایتام اور مستحق خاندانوں کو مسلسل طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹر کی جانب سے بصرہ گورنریٹ سے آئے ہوئے شہداء کے خاندانوں اور یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

مرکز میں دندان سازی کے ماہر ڈاکٹر علی الادیب نے کہا کہ "یہ مرکز ایتام اور مستحق خاندانوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر مختلف طبی خدمات فراہم کرتا ہے، اور آج سینٹر کی جانب سے بصرہ گورنریٹ سے آئے ہوئے یتیم بچوں کے ایک گروپ کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سنٹر نے یتیم بچوں کو منہ اور دانتوں کی بیماریوں، ان کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے مفت طبی خدمات فراہم کیں اور انہیں حفظان صحت کے اصولوں خاص طور پر منہ کی صحت کے بارے میں آگاہی اور شعور فراہم کرتے ہوئے ماؤتھ واش اور ٹوتھ برش استعمال کرنے کا صحیح طریقہ بھی سکھایا ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ سینٹر نے ان بچوں کے لئے ایک مربوط پروگرام تیار کیا تھا۔ پروگرام کا آغاز صبح آٹھ بجے قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،جس کے بعد بچوں کو ناشتہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد بچوں کو آؤٰٹ ڈورسپورٹس اور تفریحی کے لئے پارک لے جایا گیا جہاں بچے مختلف طرح کی تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے بعد بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں خاص طور پر منہ کی صحت کے بارے میں آگاہی اور شعور فراہم کرنے کے لئے ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ اس کے بعد بچوں کومنہ اور دانتوں کی بیماریوں، ان کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے مفت طبی خدمات فراہم کی گئیں۔"

انہوں نے کہا کہ " ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سیٹر یتیموں کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے، جن کی عمریں (6-12) سال کے درمیان ہیں، اور ہم اب تک ہزاروں یتیم بچوں کو طبی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ ہمارا ڈینٹل سینٹر ملکی و غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ آرتھوڈانٹکس، اعصاب کے علاج، مسوڑھوں کی صفائی اور دیگر معاملات میں دیکھ بھال اور علاج میں مہارت رکھتا ہے۔"

ام البنین (سلام اللہ علیہا) ڈینٹل سیٹر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انسانی ہمدردی کے تحت اپنائے گئے منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد یتیم بچوں کو طبی سہولیات اور علاج سمیت بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: