اپنا نام لکھیں اور اپنی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کروائیں........


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ایران کے شہر اصفہان میں جاری ہفتہ ثقافت کے دوران جہاں دیگر بہت سی دینی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں وہاں ایک جگہ اپنی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کروانے کے خواہش مند مومنین کے بھی نام لکھے گئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے اپنے نام لکھے ہیں۔
یاد رہے کہ رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایران کے شہر اصفہان میں ہفتہ ثقافت منایا جا رہا ہے کہ جس کی تقریبات کا آغاز 23 محرم 1436ھ کو ہوا تھا۔ بروز پیر 23 محرم الحرام 1436ھ (17 نومبر 2014) کو ایران کے شہر اصفہان میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے راہ بہشت کے نام سے ہفتہ ثقافت کی تقریبات کا آغاز اس شعار کے تحت شروع ہوا کہ "چہلم کے موقع پر امام حسین (ع) کی زیارت انسانی کمال کے راستہ میں موجود آنے والی نسلوں کی درسگاہ ہے" ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: