تیسری روایت کے مطابق سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے الصدّيقة الطاهرة مرکز کے تعاون سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ سیدہ تغرید التمیمی نے کہا، "شعبہ خطابت برائے خواتین نے مركز الصدّيقة الطاهرة کے تعاون سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت بمطابق تیسری روایت، کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔ "
انہوں نے مزید کہا، "مجلس کے دوران حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان کے مقام و مرتبہ اور نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے کی ان کی عظیم قربانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ گیا۔"
انہوں نے کہا، "اس مجلس عزاء میں (الوَديعة وصبرُ الوصي) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی، کہ جو پیغمبر اکرم حضرت محمد(صلّى الله عليه وآله) کی اپنی رحلت سے پہلے أمير المؤمنين الإمام علي بن أبي طالب(عليه السلام) کو کی گئی وصیت کے بارے میں تھی۔
مجلس کے اختتام پر أهل البيت(عليهم السلام) کے مصائب و قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی اور صاحب العصر القائم المنتظرحضرت امام مہدی (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کے جلد ظہور کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد اور اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو جدید طریقوں کہ جو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور حقائق کو سمجھنے میں معاون ہوں، سے پھیلانے کے لئے پرعزم ہے۔