روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق تیسری روایت، کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مجلس عزاء یونیورسٹی میں سائیکولوجیکل کونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کے علمی معاون ڈاکٹر نوال عائد الميالي، فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام، انتظامی عملے اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کے قاری شیخ مہدی قلندر البیطی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
اس کے بعد حضرت شیخ جاسم الولیٰ منبر پر تشریف لائے اور انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ، فضائل و مناقب، اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم و البيت الطاهرين(عليهم السلام) کے نزدیک آپ کا مقام و مرتبہ بیان کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی علمائے کرام ، خطباء اور مفکرین کی میزبانی کر کے اہل بیت (ص) سے وابستہ ایام کو اس مقصد کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق مناتی ہے۔