قرآن کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا (عليها السلام) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے نجف الاشرف میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حجرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے نجف الاشرف میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی جس میں حفظ یونٹ کے طلباء نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز حفظ یونٹ کے طالب علم محمد باقر امجد قرآن کریم کی تلاوت سےکیا، اس کے بعد حفظ یونٹ کے دو طلباء محمد رضا جابر اور مہدی محمد راتب نے مرثیہ پڑھا۔

خطیب حسینی مبلغ شیخ مصطفی الدجیلی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے فضائل اوربقائے نبوت و امامت کے لئے آپ کی جانب سے دی جانے والی عظیم قربانیوں پر گفتگو کی۔ مجلس کا اختتام رادود سعید الحجیمی نے نوحہ خوانی سے کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: