شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سےافریقی ریاست موریطانیہ میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سےافریقی ریاست موریطانیہ میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ اس مجلس عزاء سے شیخ محمد فال نے خطاب کیا اور انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ، مقدس فضائل، علم و حکمت اور فصاحت و بلاغت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ مجلس عزاء اہل بیت علیہم السلام کے کی مناسبات و ایام کے احیاء، ان کی سیرت اطہاراور خاص طور پر حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔"

شیخ محمد فال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ " مجلس کے اختتام پر حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور دیگر ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی زیارت پڑھی گئی۔"

شیخ محمد فال نے کہا، "سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ظلم، خاص طور پر انہیں ان کی میراث نہ دینا اور انہیں فدک کی سرزمین سے محروم کرنا، اہل بیت علیہم السلام پر ظلم ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: