الکفیل یونیورسٹی نے پانچویں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس (ISCKU2024) کے لئے تحقیقی مقالات وصول کرنے کی مدت کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی پانچویں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس (ISCKU2024) کی علمی اور انتظامی کمیٹیوں نے تحقیقی مقالات کے وصول کرنے کی مدت کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی نے اپنی پانچویں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس میں شرکت کے لیے تحقیقی مقالات وصول کرنے کی آخری تاریخ (1/2/2024) مقرر کی ہے۔

یہ کانفرنس یونیورسٹی آف ٹولیڈو (امریکہ)، العمید یونیورسٹی اور الکفیل ہسپتال کے تعاون سے الکفیل یونیورسٹی میں 17-18 جنوری 2024 کو منعقد کی جائے گی۔

ISCKU 2024 متعدد سائنسی موضوعات پر مشتمل ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے، اور کانفرنس کے لئے منتخبکئے جانے والے مقالات بین الاقوامی سائنسی جرائد اور اشاعتی اداروں میں جائزہ لینے کے بعد شائع کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں مختلف سائنسی اور ثقافتی تقریبات اور سرگرمیاں شامل ہیں، نیز کانفرنس میں شرکاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کے حوالے سے دوروں کا اہتمام کرنا، ملکی و غیرملکی محققین کو قیام و طعام کی بہترین سہولیات اور نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرنا بھی کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: