حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور ملکی و غیر ملکی حسینی انجمنوں کے سیکشن کے تحت بصرہ ڈویژن کی حسینی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے مرکز نے اعلان کیا ہے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور ملکی و غیر ملکی حسینی انجمنوں کے سیکشن میں بصرہ ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں میں سے 1750 انجمنوں سے زیادہ اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ 850 انجمنوں کو کربلا میں زائرین کی خدمت کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
بصرہ ڈویژن کی حسینی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے مرکز کے مسؤول جناب الحاج طاہر بدیری نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا: یہ انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر رہتے ہوئے دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہیں ہیں۔
الحاج طاہر بدیری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا: بصرہ میں اربعین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی مناسبت سے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں کیونکہ یہ ڈویژن دوسرے ڈویژون کی نسبت کربلا سے بہت زیادہ مسافت پر واقع ہے اس لئے زائرین کی خدمت کے لئے ابتداء صفر سے ہی یہاں پر انجمنیں خدمات انجام دینے کے لئے سر گرم ہو جاتی ہیں بصرہ ڈویژن میں سب سے پہلے خدمت انجام دینے کے لئے (اھالی مدینہ الفاو) کے نام سے ایک انجمن منطقہ (رأس البیشہ) میں خدمات سر انجام دیتی ہے اور یہ انجمن 28 محرم سے ہی زائرین کی خدمت کرنے کے لئے انتظامات کر لیتی ہے۔
الحاج بدیری نے بتایا: بصرہ ڈویژن کے ساتھ دو ملکوں کی سرحد لگتی ہے جن میں سے ایک ایران ہے اور دوسرا کویت ہے اور اس وجہ سے عرب ملکوں سے تعلق رکھنے والے اور عرب ملکوں کے علاوہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے افراد ان دونوں ممالک سے عراق میں داخل ہوتے ہیں اور اس کے پیشِ نظر زائرین کی زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دینے کے لئے تمام انتظامات کئے جاتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کی جانب سے عراق کے جنوب علاقوں میں میڈیا کے وفد بھیجے گئے ہیں جن میں پانچ فوٹو گرافر بھی موجود ہیں جو کہ مختلف ذرائع سے دنیا عالم کو کروڑوں کی تعداد میں اربعین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی خبریں پہنچا رہے ہیں۔